the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے



ناروے کے سائنسدان ایک ایسے منصوبے پر کام کرہے ہیں جس کے تحت اب چاند اور مریخ پرسبزیاں اگائی جائیں گی تاکہ خلابازوں کو خلا میں ہی کھانے کی چیزیں میسر ہوسکیں ۔

دنیا نہایت تیزی سے ترقی کررہی ہے اور آئے دن نت نئی دریافت اور تحقیقات سامنے آرہی ہیں اسی طرح سائنسدانوں کی جانب سے ایک نیا منصوبہ شروع کیا جارہا ہے جس کے تحت خلا میں سبزیاں اگانے پر غور کیا جارہا ہے۔ ناروے کے سائنسدان  اسی طرح کے ایک منصوبے پر کام کررہے ہیں جس کے مطابق آئندہ آنے والے سالوں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر  سبزیاں اگائی جائیں گی جن میں ٹماٹر،



سویابین، چیری اور دیگر شامل ہیں۔

منصوبے کی سربراہ کا کہنا تھا کہ خلا میں  پودوں کی نشوونما کے لئے چند بنیادی اقدم کئے جارہے ہیں لیکن یہ نہیں جانتے کہ اس پورے عمل میں کتنا وقت لگے گا یہ صرف ابتدائی قدم ہے جس کی بنیاد پر مستقبل میں ہم چاند اور مریخ پر سبزیوں اوردیگر پودوں کی نشوونما کرسکیں گے۔

منصوبے کے مطابق خلا میں سبزیاں اور دیگر پودوں کی افزائش کا مقصد مستقبل میں خلابازوں کو خلا میں ہی کھانے کی چیزیں فراہم کرنا ہے کیونکہ خلا بازوں کو30 لیٹر پانی اور دیگر خوراک روزانہ کی بنیاد پر زمین سے فراہم کیا جاتا ہے جوایک نہایت ہی مہنگا عمل ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.